لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کر دی۔
اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہور ہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔








