شہزادہ فیصل بن فرحان 105

سعودی وزیرخارجہ کی افریقی یونین کے ہائی کمشنر سے سوڈان میں کشیدگی روکنے پر بات چیت

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فکی سے سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فون کال کے دوران انہوں نے تشدد کے خاتمے اور اس کی سرزمین پر سوڈانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی، جو کہ سوڈان اور اس کے برادر لوگوں کی سلامتی، استحکام اور بہبود کی ضمانت دیتا ہے۔

دونوں رہ نمائوں نے افریقی براعظم کی تازہ ترین پیشرفت اور موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں