لیاقت بلوچ 7

سعودی عرب پر حملوں نے مسلمانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا’لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بڑی تشویش میں مبتلا کردیا ہے، حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہل ایمان کا مشترکہ فرض ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد بہت اہم ہے، جبکہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے احتیاط کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی جنگ ایک نئی اور خطرناک صورتحال میں داخل ہو گئی ہے، جبکہ یمن اور بحیرہ احمر کو نیا میدان جنگ بنا دیا گیا ہے۔لیاقت بلوچ نے زور دیا کہ سفارتی اور مذاکراتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب اور یمن کے تنازعے کا حل نکالنا چاہیے، امریکہ عملا شکست سے دوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں