باسط علی 14

سب ڈمی لوگ ہیں، سفیان مقیم سیریز کیوں نہیں کھیلے،باسط علی کا سوال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں سفیان مقیم کو شامل نہ کرنے پر برس پڑے۔سابق کرکٹر باسط علی نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ مجھے بتائیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سب ڈمی لوگ ہیں، سفیان مقیم سیریز کیوں نہیں کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سفیان مقیم کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے، اتنے بڑے بڑے نام ٹی وی چینلز پر بیٹھتے ہیں لیکن کوئی اس بچے کا بولتا ہی نہیں ہے۔

باسط علی نے کہا کہ میڈیا کے ایک دو لوگ شاداب خان کی دو وکٹوں کی بات کررہے ہیں کہ زبردست پرفارمنس ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان نے جس طرح بیٹنگ کی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، اگر صمد اور شاداب کی پارٹنر شپ نہیں ہوتی تو آپ ہار چکے تھے لیکن ان کی دو وکٹیں لینے پر ایسا شور مچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب نے آؤٹ کس کو کیا ہے کسی اچھے بیٹر کو آؤٹ کیا ہے ایک تو زور سے شاٹ مارنے گیا تو آؤٹ ہوگیا اور دوسرا ایڈم زیمپا تھا لیکن پھر بھی ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں