مسز 71

سانیا ملہوترا بنے گی نئی دلہن،فلم” مسز ”7 فروری کو ریلیز ہوگی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ سانیا ملہوترا کی فلم” مسز ”7 فروری کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہو گی۔

بھارتی اداکار عامر خان کے ساتھ فلم دنگل میں اپنے فلم کیرئیر کا آغاز کرنیوالی سانیا ملہوترا فلم مسز میں ایک نئی دلہن رچا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔

فلم مسز کا پریمیئر اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ہو گا۔ فلم مسز 7 فروری کوزی 5 پر ریلیز ہوگی۔ سانیا ملہوترا کا ان دنوں فلم ”مسز ” کولے کر بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں میں چرچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں