سندھ ہائیکورٹ 78

سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز آفتاب معین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرنیب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز آفتاب معین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرنیب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل ملز آفتاب معین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات نے موقف دیا کہ درخواستگزار کیخلاف نیب نے 7 ریفرنس دائر کیے تھے۔ تمام ریفرنسز سے ملزم بری ہو چکا ہے اور نیب نے بریت کیخلاف اپیلیں بھی واپس لے لی ہیں۔ اس کے باوجود بینک اکاؤنٹس منجمد کئے ہوئے ہیں۔

درخواستگزار کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بینک سے رجوع کیا۔ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ بینکوں نے اپنے طور پر اکاؤنٹس سیل نہیں کیٔے، اس لیٔے ان سے رجوع نہیں کیا۔ عدالت نے نیب کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں