کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل شہید بینظیر آباد کی جانب سے چھالیہ اور دیگر اشیا کی مبینہ اسمگلنگ کی تحقیقات کے معاملے میں سابق ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے درخواست گزار کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ پولیس افسر کو بدنیتی کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے اور وہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، تاہم گرفتاری کا خدشہ موجود ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔









