ڈونلڈ ٹرمپ 103

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)نیویارک کی عدالت کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروباری کمپنی پر ٹیکس فراڈ کے الزام میں 16 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تین دن قبل مین ہیٹن کی عدالت کے جسٹس ہوان مرکین نے ٹرمپ فیملی کیلئے نصف صدی سے کام کرنے والے سابق چیف فنانشل افسر کو 5 مہینے قید کی سزا سنائی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اس کیس سے متعلق کہنا ہے کہ ان کو اور ان کی سیاست کو ناپسند کرنے والے ڈیموکریٹس نے ان کے خلاف یہ کیس بنوایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں