جوڈیشل الاؤنس 10

سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی تین سال پرانی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار محمد سلیم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد نوید شیخ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے۔درخواست گزار نے ایک کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے آئی جی پولیس کو زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست گزار کا متعلقہ کانسٹیبل کے ساتھ راضی نامہ ہونے پر درخواست نمٹا دی گئی تھی۔ بعد ازاں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں