لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس رائو سردار علی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ۔
عدالت عالیہ میں زیر التواء تقریباً چار سال پرانی درخواست کو رجسٹرار آفس کی جانب سے 16جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جس کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار زبیدہ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس طارق محمود باجوہ سماعت کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ آئندہ سماعت کے دوران درخواست میں اٹھائے گئے قانونی نکات اور فریقین کے موقف کا جائزہ لے گی۔








