ریفرنڈم

ریفرنڈم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا حالیہ بیان اختیارات سے تجاوز ہے، روس

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا حالیہ بیان اختیارات سے تجاوز ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوتریس نے صحافیوں کے سامنے اعلان کیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کا عصری دنیا میں کوئی مقام نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خطرناک اقدام ہے۔ روسی ایوان صدر نے انپے رد عمل میں کہا کہ مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو سیاسی بیانات دینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

روسی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گوتریس کے حالیہ بیان کے الفظ تنظیم کی جانب سے انہیں دئیے گئے اختیارات کی صریح خلاف ورزی تھے۔گوتریس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یوکرن کے چار علاقوں ڈونیٹسک، خیرسن، لوہانسک، زپوریزیا کے روس کے ساتھ الحاق کو نافذ کرنے کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قیمت نہیں ہوگی ، ان چاروں کا روس سے الحاق قابل مذمت ہے۔