روشن ڈیجیٹل

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ 80لاکھ ڈالر موصول ہوئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ 80لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جولائی 2022 میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد اکانٹ کا حجم 4 ارب 79کروڑ 40لاکھ ڈالر تک ہوگیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی کے دوران 11 ہزار980 اکائونٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسلامک میں ایک ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی انویسٹمنٹ 41 ملین ڈالر کی ہوچکی ہے۔