رنویر سنگھ 8

رنویر و دپیکا نے بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ پر خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی دعا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک خوبصورت کیروسل شیئر کیا ہے، جس میں وہ اہلیہ دپیکا پڈوکون اور بیٹی دعا کے ساتھ نظر آئے۔تصاویر کے کیپشن میں رنویر نے لکھا ہے کہ بے بی دعا اور ہمارے دل بڑے ہو رہے ہیں، آپ کی دعاں کا شکریہ۔تصاویر میں ننھی دعا خوشی سے مسکراتی اور کھلکھلاتی نظر آئیں۔دعا نے شرٹ اور ٹرازر پہن رکھا تھا جبکہ ان کے بالوں کو 2 ہاف اپ پونی ٹیلز میں ربن سے سجایا گیا تھا۔

دپیکا پڈوکون بھی تصاویر میں بیٹی کے ساتھ نظر آئیں، وہ خوبصورت لیس والے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی پہلی ملاقات فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے دوران ہوئی تھی اور دونوں نے 2012 کے آس پاس ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔کئی سال تک تعلق میں رہنے کے بعد دونوں نے نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی تھی۔8 ستمبر 2024 کو دونوں کے ہاں پہلی بیٹی دعا کی پیدائش ہوئی، اب یہ جوڑی اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں