لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کے خلاف کیس میں عدالت نے درخواست گزار کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے سماعت کی اور درخواست گزار اظہر صدیق کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈمنسٹریٹو گیٹ کیپنگ غیر قانونی اقدام ہے، ہائی کورٹس کے فائلنگ دفاتر رجسٹریشن کے مرحلے پر درخواستیں مسترد کر رہے ہیں،پٹیشن کے قابل سماعت ہونے یا دائرہ اختیار کا فیصلہ عدالتی اختیار ہے، دفاتر کی سطح پر درخواستیں خارج ہونے سے شہریوں کا اپیل کا حق اور انصاف تک رسائی متاثر ہو رہی ہے۔
آفس اعتراضات کی وجہ سے سالانہ 7400سے زائد کیسز سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بن پاتے، استدعا ہے کہ عدالت رجسٹرار آفس کوعدالتی اختیار کیاستعمال سیروکنے کا پابند بنائے۔عدالت رجسٹرار آفس کودائر ہونے والے پٹیشنز کو کورٹ کے سامنے پیش کرنے کے احکامات صادر کرے۔







