راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے بعد واپسی پر قیدی وین سے فرار ہونےوالے 14 حوالاتیوں کی گرفتاری میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے انتہائی سنگین مقدمے میں ملوث ایک اور فرار قیدی کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وہاب کو مزید قانونی کارروائیکےلئے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدی وین سے فرار ہونے والے 14 حوالاتیوں میں سے اب تک 8 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 29 جون کو عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اڈیالا جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ قیدی وین کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں جس کے بعد 14 قیدی فرار ہوگئے تھے۔بعد ازاں کچھ قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم پولیس حکام کی جانب سےڈیوٹی پر مامور اڈیالہ جیل کے گارڈ انچارج سمیت 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔









