لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور رائٹر خلیل الرحمن قمر ان دنوں ایک فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ خلیل الرحمن قمر ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں اور جو آدھے سے زیادہ مکمل ہو چکاہے ۔
فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک ہوںگے ۔ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد اس کی کاسٹ کا چنائو اور شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔









