عظمیٰ بخاری 69

خیبر پختونخواہ میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں’ عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف صاحب حقیقت یہ ہے کہ آپ سے صوبہ نہیں چل رہا، جو جماعت دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگاتی ان کے اپنے وزرا ء اپنے ہی وزیر اعلی کو چور اور کرپٹ قرار دے رہے، عمران خان کے بارے میں مشہور تھا یہ کھاتا بھی ہے کھلاتا بھی ہے لیکن لگاتا نہیں۔

بیرسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بالکل اپنے لیڈر کے نقشے قدم پر نہیں چل رہے،علی امین گنڈاپور اکیلے ہی کھا رہے ہیں لیکن کابینہ کو نہیں کھلا رہے،اسی بات کی لڑائیاں ٹاک شو اور پریس کانفرنسز تک پہنچ گئی ہیں، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھائیں گے تو بچے چیخیں تو ماریں گے،خیبر پختونخواہ میں سرکاری فنڈز کے حصے بانٹنے پر لڑائیاں ہو رہی ہیں، یہ لوگ پختونوں کی قسمت بدلنے آئے تھے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہوتی اور ہنسی بھی آتی ہے کون بیوقوف اور ذہنی مریض ہیں جو ان سے امیدیں لگائے بیٹھے، جو ہیرے اور گوہر نایاب عمران اور بزدار کی کابینہ میں تھے ایسے ہی ہیرے گنداپوڑ کی کابینہ میں ہیں،ان سب کو اپنی اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے عوام چاہے مہنگی روٹی خریدیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں