رانا ثناء اللہ 45

حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مشیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کےفروغ کےلیےاقدامات کررہےہیں، پاکستان سپورٹس کمپلکس میں کھیلوں کی بہترین سہولیات میسرہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کےطلبا کوپاکستان سپورٹس کمپلکس میں سہولیات مفت مہیا کی جائیں گی،کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کےلیےضروری ہے۔

مشیربین الصوبائی رابطہ نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی، طلبا کوکھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں