حسن مرتضی 70

حکومت ،پی ٹی آئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے’ حسن مرتضیٰ

شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی حمایت سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں۔

شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ(ن)لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے کیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف ایک شخص کو بچانے کے لیے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں