لیاقت بلوچ 64

حکمران خود سدھر جائیں ریلیف نہ دیا تو عوامی احتجاج بڑھے گا، لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران خود سدھر جائیں ریلیف نہ دیا تو عوامی احتجاج بڑھے گا۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہ ہم نے دھرنا ختم نہیں بلکہ موخر کیا ہے، حکومت کو عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا کیونکہ بجلی گیس پیٹرول سستا ہوگا تو ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نااہل ناکام اور مشکوک مینڈیٹ سے عوام پر مسلط ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مخالفانہ بیان بازی نااہل حکومت کو مضبوط کرے گی۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں استحکام کے لیے پاکستان کے عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ ہیں۔ لیاقت بلوچ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت پاکستان اور بنگلادیش عوام کے خلاف سازشیں بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں