پراپرٹی ٹیکس نادہندگان

حکام بالا اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں سیل۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے فیلڈ سٹاف نے شہر بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادیں بحق سرکار سربمہر کرنا شروع کردی ہیں۔جو کہ عدالت عالیہ اور ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے احکامات کی صریحا” خلاف ورزی ہے۔

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے کہ صوبے میں پراپرٹی ٹیکس کی نادہندگی پر شہریوں کی جائیدادیں کسی صورت سیل نہیں کی جائیگی بلکہ ایسی جائیدادوں پر Attachment کے نوٹسسز چسپاں کیئے جائنگے تاکہ مالکان ان جائیدادوں کو بیچ نہ سکیں۔

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان
عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رفاقت علی نے بھی تمام ڈائیریکٹروں اور ای ٹی اوز سمیت فیلڈ سٹاف کو جائیدادیں سیل کرنے سے منع کررکھا ہے۔

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان
تاہم ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویرعباس گوندل کے حکم پر فیلڈ انسپکٹر دھڑا دھڑ شہریوں کی جائیدادیں سیل کررہے ہیں۔

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان
اس سلسلے میں تنویر عباس گوندل سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو چھوڑیں سب کو پتا ہے کیا ہو رہا ہے