اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔
وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط پل ہے۔
انہوں نے سی پی این ای کے صدر کاظم خان اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک تمنائوں کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی اداروں کا کردار قومی بیانیہ کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے،سچائی پر مبنی رپورٹنگ ہی عوامی اعتماد کی ضامن ہے۔









