حنیف عباسی 13

حنیف عباسی کا پنجگور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پنجگور آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے.

انہوںنے کہاکہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بہادر فورسز کا عزم اور حوصلہ ناقابلِ شکست ہے، پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں