اعظم نذیر تارڑ 8

جیل اور عدالتی نظام میں اصلاحات سے آسانیاں پیدا ہوں گی،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جیل اصلاحات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل اور عدالتی نظام میں اصلاحات سے آسانیاں پیدا ہوں گی، قیدیوں کیلئے صحت، تعلیم اور فنی تربیت کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عالمی تقاضوں کے مطابق قیدیوں کے حقوق کو شفاف طریقے سے ڈیلیور کیا جارہا ہے، نظام انصاف میں احتساب کو بروقت اور شفاف طریقے سے یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں