انور مجید

جعلی اکاونٹس اسکینڈل، اومنی گروپ کے انور مجید، عبدالغنی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید اور عبدالغنی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاونٹس اسکینڈل اور پنک ریزیڈنسی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ انور مجید اور عبدالغنی مجید سمت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر 3 گواہان کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔