عزیز شیخ 113

جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) جسٹس عابد عزیز شیخ نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئی ہیں جس کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو لاہور ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے جسٹس عابد عزیز شیخ سے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لانج میں ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، بار ایسوسی ایشن کے صدر ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔وفاقی و صوبائی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور وکلا بھی تقریب میں شریک ہوئے، حلف اٹھانے پر ججز نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں