ثنا جاوید

ثنا جاوید نے نئی ڈرامہ سیریل”نیلی زندہ ہے” میں اپنے کردار کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ ثنا جاوید نے نئی ڈرامہ سیریل”نیلی زندہ ہے” میں اپنے کردار کی تصویر شیئر کردی ۔ انسٹاگرام میں جاری تصویر میں اداکارہ لال رنگ کے جوڑے میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں ۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس ڈرامے میں “نیلی” کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار محب مرزا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئےنظر آئیں گے۔ ڈرامے کی ہدایت کاری قاسم علی مرید کر رہے ہیں ۔