سوئٹزرلینڈ 14

تین چینی کمپنیوں کو ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے گلوبل ایوارڈ سے نوازا گیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے گلوبل ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال مجموعی طور پر 11 کمپنیوں کو یہ اعزاز دیا گیا، جن میں صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی 3 چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ چینی کمپنیوں نے اتنی بڑی تعداد میں یہ ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔چینی کمپنیوں کے علاوہ امریکہ، ارجنٹائن، جاپان، برازیل، جنوبی کوریا، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں کو بھی گلوبل ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن گلوبل ایوارڈز کا مقصد ، ان چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو دانشورانہ املاک کی مؤثر حکمت عملیوں کےذریعے جدت اور کاروباری ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ رواں سال کے گلوبل ایوارڈز میں ماحولیاتی تحفظ، معلومات و مواصلات، خوراک و زراعت، صحت و طب ، تخلیقی صنعت اور کھیلوں سمیت چھ شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

126 ممالک اور خطوں کی جانب سے 1,300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 11 کمپنیوں کو ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا۔ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سلوی فوربن نے کہا ہے کہ ان ایوارڈز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی انٹرپرائزز، ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس اختراع اور عملی جدت کے شعبوں میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں