اعتزاز احسن 133

تین بار کا وزیراعظم بھی فارم 47 پر الیکشن جیتاہے ‘اعتزاز احسن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جارہے ہیں ،تین بار کا وزیراعظم بھی فارم 47 پر الیکشن جیتاہے ۔

این اے119میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سیٹ لینے سے انکار کردیتے تو ان کا سیاسی قد بڑا ہو جاتا ،ایک بھائی فارم 47 کے ذریعے وزیر اعظم بن گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن ریفارمز کے حق میں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں