پاکستان

تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدر لینڈز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل دورہ نیدر لینڈز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ ہوگئی۔ نیدرلینڈزکیخلاف 3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ون ڈے میچز نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔

گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔ قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔