نیب 101

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔نیب کی ٹیم بشری بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچی ،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 21مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو 9مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔

طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب)نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018 ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں