رجب طیب اردگان 183

ترک صدر رجب طیب اردگان فروری میں امارات کا دورہ کریں گے

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان فروری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، امارات کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے ہی انقرہ کا دورہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک برسوں کے کشیدہ تعلقات کو پس پشت ڈالنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امارات کے ولی عہد نے گزشتہ ہفتے انقرہ کا دورہ کیا تھا جو 2012 کے بعد ترکی کا پہلا دورہ تھا۔اس دورے میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان صدر طیب رجب اردگان اور ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی موجودگی میں انقرہ میں کئی معاہدے ہوئے تھے۔امارات نے ترکی میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے 10 ارب ڈالر مالیت سے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں