راناثنااللہ 101

تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں ، رانا ثنا اللہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو وہ ریلیف دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ان ن کا کہنا تھا کہ ہماری قانونی ٹیم اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے، اپیل میں جانے یا نہ جانے کے نکتے پر فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں