سندھو 100

تامل اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسیں

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)تامل فلموں کی اداکارہ سندھو 42 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسیں، وہ طویل عرصے سے موذی مرض میں مبتلا تھیں۔

سندھو کو 2020 میں بریسٹ کینسر ہوا تھا، وہ علاج کے کئی مراحل سے بھی گزری تھیں۔علاج معالجے کے دوران اداکارہ نے سوشل میڈیا پر درخواست کی تھی کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے کئی اداروں بشمول کارتھی، ایسارا، ستیش کمار اور دیگر نے علاج کے اخراجات میں سندھو کی مدد کی تھی۔وہ چنئی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ رات دو بجے وہ چل بسیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں