مجتبیٰ خامنہ ای 17

دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کیلئے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے،مجتبی خامنہ ای

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیاوی شیطانوں سے مقابلے کے لیے نماز طاقت کا مستقل ذریعہ ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران میں سالانہ نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ نماز جہاد اور فتح کے دوران امید اور خدا پر توکل کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز اللہ تعالی کی عظیم اور خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ اللہ تعالی سے براہِ راست رابطے کی ڈور ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ نماز قائم کرنا فتح کے حصول میں خصوصی کردار رکھتا ہے، ایرانی قوم کو درپیش موجودہ مشکلات سے نمٹنے کی جدوجہد میں نماز کامیابی کی کنجی ہے۔مجتبی خامنہ ای نے نوجوانوں کو نماز کی ترغیب دینے اور معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں