نعمان اعجاز 165

بیوی اور سگریٹ تیلی لگانے تک جان لیوا نہیں ہوتے‘ نعمان اعجاز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ بیوی اور سگریٹ، اس وقت تک جان لیوا نہیں جب تک انہیں تیلی نہ لگائی جائے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں نعمان اعجاز پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی کو طنزیہ نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کو ایک دلچسپ اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ خوشیاں بانٹنے کی کوشش کیا کریں کیونکہ نفرتیں تو پہلے ہی بہت عروج پر ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ بیوی اور سگریٹ، ہمارے لیے اس وقت تک جان لیوا ثابت نہیں ہوسکتیں کہ جب تک انہیں تیلی نہ لگائی جائے۔نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ان کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں