شہباز شریف 82

بھارتی بوکھلاہٹ‘ وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر بھی پابندی لگا دی

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھار ت نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر بھی پابندی عائد کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کاکول اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کیا جو یوٹیوب چینل پر چلنے پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارت کی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔اپنے موقف میں یوٹیوب انتظامیہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے یوٹیوب پر پاکستان کے سولہ چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکاﺅنٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں