ہائیکورٹ 48

بل بورڈز اور سائن بورڈز کیس،ہائیکورٹ نے اداروں کو جواب داخل کرانے کیلئے 5مئی تک مہلت دیدی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی اداروں کو جواب داخل کرانے کے لئے 5 مئی تک مہلت دیدی ۔ جسٹس شجاعت علی خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

جس میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کیباوجود شہرسیبل اورسائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے، لاہور سمیت پورے ملک میں بڑے بڑے بل بورڈز موجود ہیں ، بل بورڈز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ، بل بورڈز کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ استدعا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں