بلوچستان کی ترقی

بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے جمعرات کے روز کوئٹہ میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے وفد کی ملاقات ہوئی،

ملاقات میں باہمی دلچسپی، پارٹی امور، سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔وزیر اعلی نے پارٹی عہدیداروں کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔

اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اتنی ہی عزیز ہے جتنی پنجاب کی، بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کسی انتشار یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے عناصر کا کوئی مستقبل نہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

یہ عناصر صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی خدمت میں رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔