بلاول بھٹو زرداری 8

بلاول بھٹو زرداری کی زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر بلاول بھٹو زرداری نے زیارت میں پولیس چوکی پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے بیان یمں بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب کلیئرنس آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا ء کی ۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید اہلکاروں نے پاکستان دشمنوں اور معصوم شہریوں کے درمیان آہنی دیوار بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوںنے کہاکہ شہداء کے خون کا ہر قطرہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام کے قومی عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ چیلنج ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں