بلاول بھٹو زرداری 281

بلاول بھٹو زرداری کا شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے 8 اگست کوئٹہ کو خراج عقیدت اور شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جسٹس قاضی عیسیٰ کمیشن پر عدم عملدرآمد سانحے کے شہداء اور ان کے ورثا سے صریحاً ناانصافی ہے،وکلاء برادری سمیت پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مرتے دم تک جدوجہد کریں گے۔

سانحہ 8 اگست کوئٹہ کی چوتھی برسی پر پیغام میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قوم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولے گی جس میں 50 سے زائد وکلاء شہید ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انسانیت و تہذیب کے دشمنوں نے اس سانحے کے ذریعے انصاف کی فراہمی کے نظام کے ایک اہم حصے کو نشانہ بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جسٹس قاضی عیسیٰ کمیشن پر عدم عملدرآمد سانحے کے شہداء اور ان کے ورثا سے صریحاً ناانصافی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہداء کے ورثاء اور سانحے میں زخمی ہوکر معذور ہونے والوں کے متعلق حکومت اپنی ذمیداری نبھائے،شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کا مشن جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاء برادری سمیت پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں، آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے مرتے دم تک جدوجہد کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں