سپریم کورٹ آف پاکستان 8

بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملہ 49،ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بشام میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خودکش حملہ کیس میں 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 20اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو دور ان جسٹس نعیم اختر نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں؟ اور کیا ملزمان وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان وکیل کے ساتھ پیش ہوں، بصورت دیگر ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں