برطانیہ 125

برطانوی وزیراعظم کا نیٹو میں کردار جاری رکھنے کا اعلان

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے نیٹو میں کردار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔رشی سونک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نسلوں تک نیٹو میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ ہو رہی ہے ایسے میں ہمیں گھر میں امن کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ آج برطانیہ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں