فارمی انڈے 14

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7روپے اضافے سے 497روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 343روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت 2روپے اضافے سے 247روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

چھٹی کے باعث طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 سے 25روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں