لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 15روپے کمی سے 511روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے کمی سے353روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 سے 30روپے زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا ۔









