فارمی انڈے 88

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت ایک روپے اضافے سے672روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت ایک روپے اضافے سے448روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 260روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔علاوہ ازیں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بارے مشاورتی اجلاس سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ پولٹری مصنوعات کی پیداوار اور ترسیل میں تسلسل کیلئے مل کر کام کررہے ہیں۔ پولٹری مصنوعات کی قیمتوں اور پیداواری لاگت میں مطابقت کیلئے مشاورت ہونا ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولٹری ایسوسی ایشنز سے مل کر پولٹری مارکیٹس میں نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

اجلاس میںپولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن سمیت پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بھی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں