رانا ثناء اللہ 64

بانی پی ٹی آئی سکیورٹی و صحت کے معاملات پر منتقل ہوسکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی یا صحت کے معاملات پر کہیں منتقل کرنے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں