پشاور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں تاہم ان کا نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 85فیصد تک متاثر ہو چکی ہے، انہیں اپنی لیگل ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت بانی کے نظریے کو عملی شکل دینے کیلئے کام کر رہی ہے اور عوام پر خرچ کرنا اولین ترجیح ہے، صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے فرسودہ کورسز کو ختم کیا جا رہا ہے جبکہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت کا مشن ہے۔مزید برآں، سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ خود بھی کسی سفارش کریں تو اسے نہ مانا جائے۔








