ایکسائز آفس راولپنڈی میں کرونا کا راج، ڈائریکٹر سمیت ملازمین نے کام چھوڑ دیا

نیوز رپورٹر۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں یکے بعد دیگرے ملازمین کوروناوائرس کا شکار ہونے لگے ہیں۔
ایکسائز آفس راولپنڈی

آفس سپرنٹنڈنٹ، کلرک اور ایک ای ٹی او کی رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے دیگر افسروں اور اہلکاروں نے کام بند کر دیا ہے۔جبکہ ڈائریکٹر بھی کام نہیں کررہے۔
ایکسائز آفس راولپنڈی
ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈائریکٹوریٹ روالپنڈی میں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق نہ تو سٹاف آدھا کیا گیا ہے نہ ہی ایس او پیز پر عمل در آمد کرتےہوئے دفتر سے رجوع کرنے والے سائلین کے ہاتھ سینیٹائز کیئے جاتے ہیں اور نہ ہی ماسک کی پابندی کروائی جاتی ہے۔
ایکسائز آفس راولپنڈی
جبکہ آفس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ملازمین سخت تشویش کا شکار ہیں۔تاہم تاحال ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری و ڈی جی کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
جس سے ملازمین غم و غصے کا شکار ہیں
ایکسائز آفس راولپنڈی