کرسٹالینا جارجیوا 8

ایران امریکا معاہدہ، توانائی بحران کے کاتمے میں وقت لگے گا،آئی ایم ایف

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)کرسٹالینا جارجیوا نے بیان جاری کر دیا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ توانائی بحران برقرار اور دیگر سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سپلائی کی بحالی فوری ممکن نہیں ہو گی۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والا جھٹکا کتنا شدید تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں